اسلام آباد(آن لائن) بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورکا حلف اٹھا لیا ۔ اعجاز شاہ ننکانہ صاحب سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی وزیر کا حلف لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب سے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا ہے انہیں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا قلمدان دیا گیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ۔
بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورکا حلف اٹھا لیا
Apr 03, 2019