وارسا (نوائے وقت رپورٹ) پولینڈ میں مسیحی فرقے کیتھولک سے تعلق رکھنے والے پادریوں نے معروف مصنف جے کے رولنگ کے ناول ہیری پوٹر سمیت متعدد کتابیں گستاخانہ قرار دے کر نذر آتش کر دیں۔ ایک پادری نے انجیل کے قدیم نسخے کی کتاب ڈیوٹرونومی سے آیات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہم حکم کی اطاعت کرتے ہیں۔ ان آیات کے ایک حصے میں ماننے والوں کو خدا کے دشمنوں کو تباہ کرنے اور ان کی نشانیوں کو آگ میں جلانے کی نصیحت کی گئی ہے۔
پولینڈ میں پادریوں نے ہیری پوٹر ناول جلا دیئے
Apr 03, 2019