اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی وفد میں مفتی منیب، پیر قمر الدین پیر امین الحسنات، مولانا حنیف جالندھری، مفتی نعیم، علامہ افتخار نقوی، ڈاکٹر عطاء الرحمان اور دیگر علماء کرام شامل تھے وفد نے انہا پسندی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حصوصی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو مختلف چینلجز کا سامنا ہے امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے علاوہ ازیں وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبوں سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹطلب کر لی ہے پنجاب خیبر پی کے نے نیشنل ایکشن پلان پر عمدرآمد رپورٹ جمع کرا دی ہے۔وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی ملاقات کی یہ بات وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔