آبروئے صحافت مجید نظامی کی آج 91 ویں سالگرہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں خصوصی تقریب ہو گی

لاہور (نیوز رپورٹر) رہبر پاکستان، آبروئے صحافت و سابق چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی کا آج بدھ 3اپریل کو91واں یوم ولادت ہے۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے یہ دن یوم مجید نظامی کے طور پر منانے کا اہتمام کیا ہے۔ آج 10:30بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم لاہور میں خصوصی تقریب کی صدارت چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگا۔ مجید نظامی مرحوم کے قریبی ساتھی، کارکنان تحریک پاکستان، دانشور، صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد مجید نظامی کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن