نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد: حکومت، تمام سٹیک ہولڈرز کا ساتھ دینگے: کورکمانڈرز کانفرنس

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) 220 ویں کور کمانڈرز کانفرنس گزشتہ روز جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدارت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے خطہ میں سلامتی کے ماحول اور مشرقی سرحد پر حالات کا جائزہ لیا۔ کور کماڈرز کانفرنس نے کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کے خلاف دفاع وطن کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کا پھر سے اعادہ کیا۔ شرکاء نے کہا کہ ملک میں دائمی امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ خطہ میں امن کیلئے ہر قسم کی پیشرفت کی حمایت کی جائے گی۔ فورم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے حکومت اور تمام سٹیک ہولڈرز کا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کے ذریعے استحکام حاصل کر لیا۔ استحکام کے بعد پاکستان اب ایسی ریاست بن رہا ہے جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق صرف ریاست کے پاس ہے اور جہاں سماجی و معاشی ترقی نمایاں ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...