پاکستان، بھارت جنگ کی صورت میں پورا خطہ تباہ ہو جائیگا: چینی نائب سفیر

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) چین کے نائب سفیر لی جیانگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، سی پیک پرآصف زرداری اورنوازشریف دورمیں کام ہوتارہا، منصوبے پرتمام سیاسی جماعتوں کااتفاق رائے ہے۔پاکستان بھارت جنگ کی صورت میں پوراجنوبی ایشیاتباہ ہوگا۔سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی نائب سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں کام ہوتا رہا ہے اور سی پیک منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان سکھر موٹر وے رواں برس اگست کے بجائے جولائی میں مکمل ہو جائے گی جب کہ حویلیاں تھاکوٹ شاہراہ ریشم کی توسیع رواں سال مکمل ہو گی۔لی جیانگ نے سی پیک سے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ گوادر میں ائرپورٹ کی توسیع، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور اسپتال چینی گرانٹ سے تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سی پیک کا دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے جب کہ پہلا اقتصادی زون تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی زونز میں صوبائی حکومتوں سے اپنی ذمہ داریاں جلد پوری کرنے کی توقع ہے جب کہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی کو آپریشن منصوبہ میں تیسرے ملک کی شمولیت سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہو گا۔چینی نائب سفیر نے کہا کہ دور دراز علاقوں کی ترقی کے لیے چین 3 سال میں ایک ارب ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا۔پاکستان بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پاکستان بھارت جنگ ہو کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...