کوئٹہ (بیورو رپورٹ‘ صباح نیوز) پنجگور کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تین ساتھیوں سمیت ہلاک ، سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سکیورٹی اداروں نے پنجگور کے علاقے بالگتر میں خفیہ اطلاع پر دہشتگروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تو ایک مقام پرموجود دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی تاہم فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کی قیادت کرنے والا کمانڈر اسد یوسف اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا، سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں مزید کاروائی جاری ہے۔
کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ کالعدم تنظیم کا کمانڈر 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
Apr 03, 2019