فوجی عدالتوں کی حمایت کی نہ کرینگے، حکومت 5 دن نہیں چلنی چاہئے: فضل الرحمٰن

حضرو (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حضرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو بڑی جماعتوں کی خاموشی جعلی مینڈیٹ تسلیم کرنے کے مترادف ہے یہ حکومت پانچ سال کیا پانچ دن بھی نہیں چلنی چاہئے۔ نہ پہلے فوجی عدالتوں کو ووٹ دیا نہ اب دیں گے۔ مہنگائی 2013ء سے کم ہونے کے دعوے پر اسد عمر کو شرم آنی چاہئے۔ حکومت چل نہیں رہی اسٹیبلشمنٹ اسے چلا رہی ہے۔ جب امن قائم ہو گیا ہے تو فوجی عدالتوں کی ضرورت کیا رہ گئی ہے۔ شمالی وزیرستان میں ہمارے جلسے کا کریڈٹ بھی فوج نے لیا امن ہوا تو جلسہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...