پومیو سے ٹیلی فونک رابطہ، امریکہ پاکستان بھارت مذاکرات دوبارہ کرانے کیلئے کردار ادا کرے: شاہ محمود

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں وزرائے خارجہ نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لئے کشیدگی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کو نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کے تحت پاکستان کے اقدامات اور بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لئے پاک امریکہ باہمی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ‘ پاک بھارت تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے کردار ادا کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاک امریکہ وزرائے خارجہ افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے جاری سہولت کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے افغان امن پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کی جانیوالی کوششوں اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران افغان امن عمل پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تبادلے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انٹرا افغان مذاکرات اس مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے امریکی اور پاکستانی قیادت کے مابین روابط کے فروغ پر بھی زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...