لاہور ( سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے5اپریل2019ء سے شروع ہونے والے بی اے/بی ایس سی کمپوزٹ، پارٹ۔II اور سپیشل کٹیگری سالانہ امتحانات 2019ء اور 19اپریل2019ء سے شروع ہونے والے بی اے /بی ایس سی پارٹ ۔Iسالانہ امتحان2019ء کیلئے رول نمبر سلپس امیدواروں کوبھجوادی ہیں۔تاہم جن امیدواروں کو ابھی تک رول نمبرسلپ نہیں ملی وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات بی اے /بی ایس سی ہال کمرہ نمبر(58)اورسہولت مرکز نیوکیمپس سے( قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ )آکر ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔