حکمرانوں نے اپنا رخ چین سے موڑکر امریکہ کی طرف کرلیاہے:شاہ اویس نورانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنا رخ چین سے موڑ کر امریکہ کی طرف کر لیا ہے۔ سی پیک کے منصوبے بند کئے جا رہے ہیں۔ ہماری سیاست کا مرکز و محور اسلام اور پاکستان ہے۔ حفاظت دین کے لئے مسلک کی بجائے امت کی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت اور عدلیہ قوم کو بتائے کہ پاناما پیپرز میں شامل 450 افراد کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن