کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان موجود ہے۔
بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ لیکن فوراً ہی مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 37 ہزار 988 پر ٹریڈ کرنے لگی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 82 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 119 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتے دیکھی گئی ۔تاہم رپورٹ فائل کرتے وقت 100 انڈیکس 45 پوائنٹس اضافہ پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 200 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ ہوا تھا جس کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے باعث گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ 38 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا لیکن کاروبار کے اختتام پر کچھ ریکیوری ہوئی اور مارکیٹ 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند ہوئی۔منگل کو سیمنٹ، کمرشل بینکس اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے سیکڑز میں کاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ 76 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 220 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی جب کہ مارکیٹ کا حجم 17 کروڑ سے زائد رہا۔
پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 249 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 354 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ کا حجم 8 کروڑ سے زائد حصص کا رہا جن کی کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد رہی۔