نیوزی لینڈ:نیم خودکاربندوقوں اور رائفلز پر پابندی کے بل کی منظوری

Apr 03, 2019 | 13:38

ویب ڈیسک

چرچ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے نیم خودکاربندوقوں اور رائفلز پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی ہے،آئندہ ہفتے کے اواخر تک قانون سازی پر عمل درآمد کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پارلیمنٹ میںمجموعی طور پر 120 قانون سازوں نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ صرف ایک قانون ساز کی جانب سے بل کی مخالفت سامنے آئی۔بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے والے قدامت پسند قانون ساز ڈیوڈ سیمور نے کہا کہ خودکاررائفلز سے متعلق بل جلدبازی میں پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کی چھٹیوں سے محض 9 دن قبل بل کی پیشگی اور منظوری پبلک سیفٹی سے زیادہ سیاسی تھیٹر معلوم ہوتا ہے۔واضح رہے کہ بل پر قانون سازی کے بعد فوجی طرز کے خودکار ہتھیاروں جن میں میگزین نصب ہوتا ہے، پر پابندی عائد ہوجائے گی۔

مزیدخبریں