اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمنٰ نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے۔ پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنائے جانے تک اپوزیشن کسی کمیٹی میں شریک نہیں ہو گی۔ شہباز شریف نے میری تجویز پر تمام اپوزیشن کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ یہ ملک کسی ایک جماعت کے سربراہ کی بنائی فورس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں ٹائیگر فورس کی ضرورت نہیں۔ اگر قومی سطح پر کام کرنا ہے تو قومی تحریک کی نسبت کرنی چاہئے۔ ہم ٹائیگر فورس کی جانب سے کسی بھی ریلیف کاموں کا حصہ نہیں بنیں گے۔
شہبازشریف کو فون، پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے تک اپوزیشن کسی مجلس قائمہ میں شریک نہیں ہوئی: فصل الرحمن
Apr 03, 2020