کراچی (نیوز رپورٹر )ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں کے قائدین، علماء کرام اور دینی رہنمائوں نے حکومت پاکستان سے گذارش کی ہے کہ اپنے وعدے پر کاربند رہتے ہوئے مساجد کی تالابندی سے اجتناب کرے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے ملنے والی خبروں کے مطابق انتظامیہ مساجد کی تالا بندی اور ائمہ جمعہ و جماعت کی گرفتاری کا اقدام کررہی ہے۔ائمہ جمعہ و جماعت کی یہ گرفتاریاں قابل مذمت ہیںاگرچہ ان میں سے اکثر کو رہا کردیا گیا ہے۔ ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں علماء اور ائمہ مساجد سے تعاون حاصل کرنے کے بجائے انھیں اذیت میں مبتلا نہ کرے۔آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس عالمگیر وبا سے اپنے بندوں کو نجات عطا فرمائے اور اس زمین کے باسیوںکے گناہوں اور نافرمانیوں سے صرف نظر فرمائے اور ہم سب پر اپنی رحمت اور فضل کا سایہ فرمائے۔ (آمین)۔ تائید کنندگان میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر صدر ملی یکجہتی کونسل و صدر جمعیت علمائے پاکستان نورانی ‘ سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان ‘ علامہ سید ساجد علی نقوی سینئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان و سربراہ اسلامی تحریک پاکستان‘ لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان‘ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ‘ صاحبزادہ پیر عبدالرحیم نقشبندی سربراہ جمعیت علمائے اسلام (سینئر)‘ قاضی سیدنیازحسین نقوی نائب صدروفاق المدارس شیعہ پاکستان‘ حافظ عاکف سعید امیر تنظیم اسلامی پاکستان‘ مولانا عبدالمالک سربراہ رابطہ المدارس العربیہ‘ مولانا حافظ اللہ وسایا سربراہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت‘ پیرسید ہارون علی گیلانی رہبر ہدیہ الہادی پاکستان ‘ حافظ عبد الغفار روپڑی سربراہ جماعت اہل حدیث پاکستان‘ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث ‘ سید ثاقب اکبرسربراہ البصیرہ پاکستان‘ قاری محمدیعقوب شیخ مرکزی راہنما تحریک حرمت رسول ‘ علامہ عارف حسین واحدی ناظم اعلیٰ اسلامی تحریک پاکستان‘ خرم نواز گنڈا پور ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن‘ سید محمد صفدر شاہ گیلانی ناظم اعلیٰ جمعیت علمائے پاکستان نورانی‘ مفتی گلزار احمد نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم اور محمد عبداللہ گل صدر تحریک جوانان پاکستان دیگر شامل ہیں۔