سعودی عرب میں 300عمرہ زائر ین وطن واپسی کے لئے بے چین

Apr 03, 2020

جدہ ( نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب میں تاحال 300 پاکستانی عمرہ زائر ین واپس پاکستان جانے کے انتظار میں ہیں واضح رہے کورنا وائرس کی بناء فضائی پابندیوںکی بناء ابتدائی دنوں میں سعودی عرب میں تقریبا 20000 عمرہ زائیرئین مکہ ، مدینہ اور جدہ میں موجود تھے ، جنہیں سعودی حکام کی خصوصی اجازت سے سفارت خانہ پاکستان اور قونصلیٹ جدہ نے پی آئی اے اور سعودی ائرلائنز کے ذریعے پاکستان روآنہ کردیا تھا مگر تاحال 300 سے زائد پاکستانی تاحا ل جدہ ، مکہ میں مختلف ہوٹلز مین رہائش پذیر ہیں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے نوائے وقت کو بتایا کہ انکی دیکھ بھال ، کھانا، ادویات کی ذمہ قونصلیٹ نے پاکستان کے مخیر حضرات کے تعاون سے کا ذمہ لیاہوا ہے قونصل جنرل نے بتایا کہ رہ جانے والے زائیرئین خلیجی ایئرلائنز کے ذریعے عمر ہ پر آئے تھے ، اب ان ایئرلائنز کی ٖفضائی پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب میں نہیں آ رہی۔ نوائے وقت نے یہاں رکے ہوئے پاکستانی عمرہ زائرین سے بات کی ۔انہوں نے دیگر شکایات کے علاوہ شدید الفاظ میں مذمت کی کہ پاکستان کی اپنی ایئرلائن موجود ہے وہ اسوقت کاروباری منافع کو پس پشت ڈالکر سعودی حکام سے اجاز ت لیکر ایک جہاز مزید کیوںیہاں نہیں بھیج سکتے کہ ہم اپنے گھروں کو جائیںجہاںہمارے اہل خانہ ہمارا بے چینی اور پریشانی سے انتظار کررہے ہیں، واضح رہے پی آئی اے پاکستان سے کینڈا ، برطانیہ کی پروازیں چلا رہا ہے جہاں وہ پاکستان میںرکے ہوئے ہوئے افراد کو متعلقہ جگہوںتک لے جائے گا۔ پاکستانی زائرین نے وزیر اعظم پاکستان سے نوائے وقت کے توسط سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی پاکستانی ہیں عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ ایک ماہ صدقے میںملنے والے کھانے اور ادویات پر گزارا کررہا ہے ۔

مزیدخبریں