لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر پولیس فورس اور ملازمین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اسی سلسلے میںنہ صرف تمام اضلاع میں جامع حکمت عملی کے تحت احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جارہا ہے سنٹرل پولیس آفس کے تمام شعبوں کی عمارتوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے کلورین واٹر کا سپرے کروایا گیاتاکہ ماحولیاتی آلودگی اور دیگر بیماریوں کا سبب بننے والے مہلک جراثیم کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے اور ملازمین کو کام کرنے کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔اے آئی جی ایڈمن انور کھیتران نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل پولیس آفس میں کام کرنے والے سٹاف کو کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔تمام ملازمین کو فیس ماسک ، ہینڈ سینیٹائزر سمیت دیگر ضروری حفاظتی سامان نہ صرف بروقت باقاعدگی فراہم کیا جارہا ہے ۔