پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستانی سفارت خانہ ، پیرس نے اْن پاکستانیوں کی امداد کیلئے راشن تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے جنہیں فرانس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے باعث لاک ڈاؤن کیئے جانے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ بات جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے پیرس میں اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔پاکستانی کمیونٹی کے وہ اراکین جنہیں اشیائے خورد و نوش کی ضرورت ہو براہ مہربانی اِن نمبروں 014562232 اور 0637281541پر رابطہ کریں یا سفارتخانہ کی ویب سائٹ parepparis@mofa.gov.pk یا consular@pakembparis.com سے رجوع کریں۔
فرانس میں لاک ڈاؤن، سفارتخانے کا پاکستانیوں کیلئے امدادی مہم کا آغاز
Apr 03, 2020