فیس ادائیگی ‘ اساتذہ کو تنخواہیں دینے کیلئے سکول دفاترکھولنے دیئے جائیں:ضیا الاسلام

Apr 03, 2020

ڈیرہ غازی خان (نیوز رپورٹر )پرائیویٹ سکولز کو ماہانہ فیس کی وصولی کیلئے دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے، فوری اجازت نہ ملنے سے لاکھوں سکولز اساتذہ تنخواہوں سے محروم رہیں گے جس سے پہلے سے موجود بحران مزید پریشانی کا باعث بنے گا یہ بات ضیاء السلام زاہد قریشی مرکزی چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سی ای او ایجوکیشن کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضیاء السلام قریشی نے سی ای او ایجوکیشن کو تحریری درخواست دی جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے پرائیویٹ سکولز کو ماہانہ فیس کی وصولی کیلئے سکولز دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے ۔

مزیدخبریں