پنڈی بھٹیاں ( نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد نوید شہزاد مرزا نے سکھیکی کے نواحی گاؤں نواں مانیکا کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کے بعد حالات کا جائزہ لیااسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے بریفنگ دیتے ہوے بتایا گائوں کے تمام لوگوں اور مستحق افراد کی فرستیں تیار کرلی ہیں دکانوں پر ضرورت زندگی کی ہر اشیاء دستیاب ہونگی میجر سلمان نے بتایا گائوں کے تینوں داخلی اورخارجی راستوںپر پاک فوج اور پولیس کے جوان تعینات ہیںڈاکٹر حمزہ نے بتایا 24/7 ایک ایمبولینس گائوں میں موجود رہے گی اور تمام ضروری ادویات کے ساتھ ایک ڈسپنسری گائوں کے اندر قائم کر دی گئی ہے ریسیکو 1122 کے آفیسر واجد نے بتایا گاوں کی تمام سڑکوں،گلیوں اور گھروں کو ڈس انفیکٹ کردیا گیا ہے۔
ڈی سی حافظ آ بادکا کرونا سے متاثرہ گاؤں نواں مانیکا کا دورہ ،صورتحال کا جائزہ
Apr 03, 2020