کرونا وائرس:جوڈیشل کمپلیکس میں زیر سماعت مقدمات بغیر کارروائی 28اپریل تک ملتوی

Apr 03, 2020

اسلام آباد( وقائع نگار)کرونا وائرس بچاؤ اقدامات کے پیش نظر جوڈیشل کمپلیکس میں زیر سماعت مقدمات بغیرکارروائی ملتوی کردیے گئے۔گذشتہ روز احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق سیکرٹری قانون فاروق ارشد فہیم وغیرہ کیخلاف ریفرنس میں فاروق ارشد فہیم کی بریت کی درخواست پر کارروائی آج تک جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت بانی ایم کیوایم الطاف حسین وغیرہ کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیرکارروائی28 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں