اسلام آباد (نیٹ نیوز) ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 17 ارب 38 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو گئے ہیں اور ایک ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 80 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 18 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔