لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز نے گھروں میں سبزیاں آگانے اور عوام کو گھروں میں صحت مند سرگرمی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے آن لائن ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس سلسلے میں جمعرات کی دوپہر سماجی رابطے کے ایک سافٹ وئیر کے ذریعے عوام کو گھروں میں سبزیاں آگانے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ پروگرام میں انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران معظم انیس، ڈاکٹر مبین سرور، ڈاکٹر محمد شفیق اور ایم فل سکالر ارسلان نے گھروں میں سبزیاں اگانے سے متعلق شرکاء کو ٹریننگ دی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ لاک ڈاون کے باعث عوام کو گھروں میں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا بہت ضروری ہے تا کہ ان میں ذہنی مسائل بھی نہ پیدا ہو سکیں۔
پنجاب یونیورسٹی کا گھروں میں سبزیاں آگانے کے لئے آن لائن ٹریننگ پروگرام
Apr 03, 2020