لاہور (پ ر ) کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں ۔موجودہ حالات میں یو نیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) کے تمام تعلیمی شعبہ جات نے 16 مارچ 2020 سے طلبا ء کیلئے میعاری تعلیم کی فراہمی کو بیک وقت 120آن لائن کلاسسز، ڈیجیٹل ہینڈآئوٹس اور ویڈیو لیکچرز کے ذریعے یقینی بنایا ہے تاکہ طلباء کاسمیسٹر مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے، اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ طلباء کو گھر پر بمنی اسائنمنٹس بھی دے رہے ہیں تاکہ انکا تعلیمی حر ج نا ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یو ایم ٹی آن لائن کلاسسز کے ذریعے مستقبل کے لیڈرز کو معیاری تعلیم مہیا کرنے میں سرِ فہرست ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں تعلیم اور تحقیق کے فروغ کیلئے آن لائن کلاسسز کا اجراء ایک بڑا چیلنج ہے لیکن کچھ ہی دنوں میں یو ایم ٹی نے اس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے یو ایم ٹی کنیکٹیڈ ڈیپارٹمنٹ اور یو ایم ٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے یو ایم ٹی لاہور اور سیالکوٹ کیمپس کے 900 سے زائد وزٹنگ اور پرماننٹ فیکلٹی ممبران کو آن لائن کلاسسز کے حوالے سے خصوصی تربیت دی ہے ۔