گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تھانہ سبزی منڈی میں تعینات ایس ایچ او کا عملہ سے ناروا سلوک، اہلکار پریشان ،ایک سب انسپکٹر نے سی پی او کو درخواست بھی دے دی تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی میں تعینات ایس ایچ او کے ناروا سلوک سے تھانہ کا عملہ سخت پریشان ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ میں جاری گروپ بندی سے اہلکار فائدہ اٹھا کر اپنی من مانیاں کر رہے ہیں جس کے باعث علاقہ میں جرائم کی ریشو کافی حد تک بڑھ گئی ہے حال ہی میں تھانہ سبزی منڈی میں تعینات اے ایس آئی نے ایس ایچ او کے خلاف سی پی او کو درخواست دی تھی جس کی انکوائری سست روی کا شکار ہے۔