گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )لاک ڈان کے دوران پھول سے معصوم بچوں کی زندگیاں عطیہ خون نہ ملنے کے باعث دائوپر لگ گئی ہیں تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، بلڈ کینسر اور خون کی دیگر امراض میں مبتلا معصوم بچوں کو باقاعدگی سے خون یا اجزائے خون لگوانا ہوتا ہے لاک ڈان کیوجہ سے بلڈ کیمپس کا سلسلہ بھی رک گیا پھول سے بچے پریشان ہیں، گوجرانولہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر سمیت دیگر خون کی امراض میں مبتلا بچوں کی تعداد لگ بھگ دس ہزار ہے چیئرمین سندس فانڈیشن حاجی سرفراز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نام پر دنیا بھر میں جو مصیبت آئی ہوئی ہے اگر ان دنوں نیکی کے کام زیادہ کریں گے تو اللہ تعالی ہم سے راضی ہوگا اور یہ بلا جلد ٹل سکتی ہے خون دینا صدقہ جاریہ ہے، خون عطیہ کریں تاکہ ان ننھے پھولوں کو مرجھانے سے بچایا جاسکے۔