لاہور(کامرس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی‘ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 168 روپے کا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید نو پیسے کے اضافے سے 166 روپے 92 پیسے رہی۔