لاہور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل اور 6 ڈپٹی رجسٹرارز کے تبادلے،تقرریاں

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 4 ایڈیشنل رجسٹرارز اور 6 ڈپٹی رجسٹرارز تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر کو بطور ایڈیشنل رجسٹرار سروسز تعینات کیا گیا ہے، انکی جگہ ترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرار شیخ محمد ندیم کو ایڈیشنل رجسٹرار بجٹ اینڈ فنانس تعینات کیا گیا ہے ترقی پانے والے ایڈیشنل رجسٹرارز سید عابد حسین بخاری کو پروٹوکول اور ریاض حسین شاہد کو ایڈیشنل رجسٹرار آڈٹ تعینات کیا گیا ہے ترقی پانے والے ڈپٹی رجسٹرار عارف جاوید ڈار کو سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سیل لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہ لاہور ہائی کورٹ کے پی آر او سیکشن کو بھی سپروائز کریں گے مزید برآں ڈپٹی رجسٹرارز ریاض احمد خان کو آئی ٹی اینڈ ایم او تعیتات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی رجسٹرار حماد احمد بطور سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار کام جاری رکھیں گے ڈپٹی رجسٹرار اکاؤنٹ حافظ سجاد، ڈپٹی رجسٹرار سروسز انعام اللہ بیگ اور ڈپٹی رجسٹرار سسٹم اینڈ نیٹ ورک منیر احمد کی ذمہ داریاں ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے سپرد کردی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...