کرونا سے بچاؤ کیلئے مساجد اور گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملک بھر کی طرح گزشتہ رات بھی صوبائی دارالحکومت میں نماز عشاء کے بعد مساجد اورگھروں سے اذانیں دیکر اللہ تعالیٰ سے کرونا وائرس کی شکل میں آنیوالی آفت سے بچاؤ کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ مساجد سے رات دس بجے کے قریب اذانیں شروع ہوتے ہی گھروں سے بھی باوضو ہوکر اذانوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گھر گھر سے دعا کیلئے ہاتھ بلند کیے گئے۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے کے باعث ایک ہفتے سے زائد ملک بھر میں مساجد اورگھروںسے نماز عشاء کے بعد اذانیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...