لاہور(نیٹ نیوز)ممتاز صنعت کار حسین داؤد نے پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف ریلیف کے کاموں کے لیے ایک ارب عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کے ممتاز صنعت کار اور اینگرو کارپوریشن کے سربراہ حسین داؤد نے اپنے خاندان اور داؤد فاونڈیشن کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایک ارب روپے دینے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے سدباب کے لیے حکومت اور مختلف اداروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔