لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ، 30 ماہ سے زائد عرصہ سے جیل میں قید نیب ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کیس کی تفصیلی رپورٹ 16 اپریل کو طلب کر لی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گرفتار ملزم ریاض اللہ بیگ کی درخواست پر سماعت کی ۔گرفتار ملزم ریاض اللہ بیگ نے چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیس ملین روپے کے سرمائے سے کیپیٹل ویژن سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ قائم کی گئی ۔ نیب اتھارٹیز نے بے بنیاد الزامات پر اپریل 2017 میں گرفتار کیا ۔ شریک ملزم مرزا اعجاز بیگ کی ہائیکورٹ ضمانت منظور کر چکی ہے۔ ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم د یا جائے۔
30ماہ سے قید نیب ملزم کی درخواست ضمانت پرلاہور ہائیکورٹ میں سماعت، 16 اپریل کو رپورٹ طلب
Apr 03, 2020