چمڑہ سازصنعتوں کو محدود پیمانے پر کام کی اجازت دے جائے :چیئرمین پاکستان ٹینرز

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ چمڑہ سازی کی صنعتوں کو محدود پیمانے پر کام کی اجازت دے جائے ورنہ گوشت کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔ چیئر مین پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (شمالی زون)فضل الرحمان شیخ نے کہا ہے کہ گذشتہ دس روز سے پنجاب کی تمام ایکسپورٹ انڈسٹری بشمول چمڑہ سازی کی صنعت صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث بندہے۔ جس کے باعث صنعت کے حالات نہایت دگرگوں ہیں۔ جبکہ پنجاب و دیگر بڑے شہروں کی انتظامیہ اس لاک ڈاؤن صورتحال میں ایکسپورٹ کی انڈسٹری اور اس سے منسلک امور کو کچھ خاص اہمیت دینے کو تیار نہیں۔ فضل الرحمان شیخ نے ان تحفظات کا اظہار اپنے بیان میں کیا ہے۔انہوں نیکہا کہ چمڑہ سازی کی صنعت اس وقت دنیا کی سب سے بڑی صنعت سمجھی جاتی ہے کہ جس کا انحصار کسی دوسرے سیکٹر کی فاضل یا ثانوی مصنوعات پر ہوتا ہے۔ اس وقت ملک میں جاری جن سیکٹرز کو کام کرنے کی اجازت حاصل ہے ان میں خوراک کو اولین اہمیت حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...