شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) آل پاکستان رحمانی برادری کے ضلعی رہنما حاجی سیٹھ عبدالستار رحمانی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو صبر ، برداشت اوررواداری کے ساتھ اتحاد ویگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ہم اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے اس مصیبت کے وقت نماز اور دوسرے اسلامی ارکان کی پابندی کو اپنا شعار بنائیںاحتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے لاک ڈائون کی بھی پابندی کریں والدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں کو گھروں تک محدود رکھیں۔