کوروناکامقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیراپناناہوں گی،زلفی بخاری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ متاثرہ ممالک احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کورونا وائرس کا مقابلہ کررہے ہیںہمیں بھی اسی طرح کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کی جانب سے معاون خصوصی کو حفاظتی انتظامات پربریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ اٹک ٹیکنیکل کالج میں انتظامیہ کی طرف سے قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 111 میڈیکل آفیسرز، 117 وومن میڈیکل آفیسرز، اور 50 سپشلسٹ ڈاکٹر موجود ہیں۔ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 13 آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں. جن میں 1073 افراد کے کام کرسکتے ہیں۔ ان مراکز میں مشتبہ مریضوں کے ضروری ابتدائی ٹیسٹ کے مکمل انتظامات ہیں۔ مرکز میں عملے اور مریضوں کے سینیٹیشن پروٹوکولز پر عملدرآمد کا خاص اہتمام موجود ہے۔اس موقع پر زلفی بخاری نے اٹک ٹیکنیکل کالج میں قائم قرنطینہ مرکز اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک کا دورہ بھی کیا اور انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے بچائو اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دینے کی سخت ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن