کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کی قومی سائنس ایجنسی کے محققین نے کووڈ19-کیلئے ویکسینوں کی آزمائش شروع کر دی۔دولت مشترکہ کے سائنسی اور تحقیقی ادارہ(سی ایس آئی آر او)نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ میلبورن کے 75 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع جیلونگ میں آسٹریلوی جانوروں کی صحت لیبارٹری میں آزمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے ۔توقع ہے کہ ان تجربات میں 3 ماہ لگیں گے اور یہ فیصلہ کرنے کیلئے یہ آیا دونوں ویکسینز محفوظ ہیں یا نہیں انہیں نیولا نما جانور (فیریٹس)پر آزمایا جائیگا۔
آسٹریلوی محققین نے کرونا وائرس ویکسینوں کی آزمائش شروع کردی
Apr 03, 2020