ڈی ہیگ (اے پی پی) طبی ماہرین نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان باتوں کو گمراہ کن اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے کہ دل،بلڈپریشر اورگردے کے مرض میں استعمال کی جانے والی دوائیں کورونا وائرس کے پھیلائو کی ایک بڑی وجہ ہیں۔طبی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر،دل اور گردے کی دوائیوں کوروکنے صحت کو شدید خطرہ ہوگا اور اس کی وجہ سے کورونا کا وائرس زیادہ خطرناک بن سکتا ہے۔