حیدرآباد /ٹنڈوآدم /گجری ( بیورورپورٹ/نامہ نگاران ) حیدرآباد سمیت تمام مضافاتی شہروں اور قصبوں میں جمعرات کے روز مسلسل بارہویں دن بھی لاک ڈائون کے باعث عام کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رہنے کے باعث تمام راستے اور سڑکیں ویران رہیں ۔تاہم اشیائے خوردونوش کی دکانیں پٹرول پمپ اور میڈیکل اسٹور کھلے رہے ۔ جنہیںشام پانچ بجے بند کرادیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری شہر کے مختلف چوراہوں سمیت داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات رہی جبکہ فورسز کا گشت بھی جاری رہا،۔ گدو چوک، پونم چوک، علمدار چوک، نسیم نگر چوک، گل سینٹر، گول بلڈنگ، لطیف آباد یونٹ نمبر 7،8، سمیت دیگر سڑکوں کو خاردار تار بچھا کر بند کر دیا گیا۔ اہلکاروں نے بلا ضرورت گھروں سے باہر گھومنے والے افراد کو روک کر واپس گھروں کو بھیجا جبکہ کچھ نوجوانوں کو مرغا بنانے سمیت موٹر سائیکلوں کے ٹائروں کی ہوا بھی نکالی گئی۔حیدرآباد میں راشن کی تھوک بھی دکانیں بند رہیں جس کے باعث شہر میں اجناس کی قلت رونما ہونے لگی ہے۔ شہر، قاسم آباد اور لطیف آباد میں پرچون کے دکاندار شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ایک جائزے کے مطابق شیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 50 سے 60 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بے روزگاری کا شکار لاکھوں افراد دو وقت کی روٹی کے لئے بھی پریشان ہو گئے ہیں تاہم دودھ کے بڑے تاجروں نے فی لٹر دودھ کی قیمت میں صرف 1روپے کمی کی ہے،ٹنڈوآدم سے نامہ نگارکے مطابق کروناوائرس اور جزوی لاک ڈاوْن نیناجائزمنافع خوروں اورپولیس کی چاندی کردی ٹنڈوآدم سٹی میں وٹرنری ڈاکٹرکی مہرکے بغیر بیمار جانوروں پاڈے بچھیا اور خارش زدہ بیمار بکروں کاگوشت مہنگے داموں فروخت انتظامیہ ناجائز منافع خوری روکنے میں مکمل ناکام جبکہ شہرمیں ڈیوٹی پرمعمورپولیس اہلکار فی سبزی اور فروٹ کے ٹھیلے سے 200روپیسے100روپے 50روپے فی ٹھیلہ بھتہ وصول کرنے میں مصروف ہے گجری سے نامہ نگار کے مطابق ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر ایس ایچ او منگلی مشتاق علمانی اور ورکشاپ پی پی انچارج عطاجٹ نے گجری۔ورکشاپ۔فوجی موڑ۔چک نمبر32 اور حد کے تمام چھوٹے بڑے شہر اور اسٹاپ کو پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت کرکے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروایا شہر بھر میں دفعہ 144 کے تحت تین سے زائد افراد کے کھڑے ہونے اور ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات صادر کردیئے۔
لاک ڈائون کا گیارہواں روز: منافع خوروں کی چاندی، اشیاء خورد و نوش کی قلت
Apr 03, 2020