ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)کروناوائرس سے بچاوکیلئے حکومتی اقدامات اورحفاظتی تدابیر کو اختیارکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،تاہم کروناوائرس سے بچاوکی آڑمیںتبلیغی جماعت کی سرگرمیو ں پرپابندی عائدکرنے کی خاطربلاجواز ،الزام تراشی کرنااوردینی تعلیم وتبلیغ کے اس عظیم شعبہ میںرکاوٹیںکھڑی کرکے فروغ دین کی راہیںمسدودکرنا،کسی صورت میںبھی قابل برداشت نہیں،تبلیغی جماعت والے نبی کریم ؐکی تعلیمات کے مطابق نہ صرف اپنے آپ کوپاکیزہ اورصاف ستھرا،رکھتے ہیںبلکہ دوسرے لوگوںکوبھی صفائی ستھرائی اورطہارت اختیارکرنے کی تبلیغ وتعلیم دیتے ہیں،جوکوئی بھی تبلیغی جماعت والوںکوبلاوجہ تنقیدکانشانہ بنانے کی کوششیں کررہاہے وہ اپنے اس مکروہ عمل سے بازآجائے،ان خیالات کااظہاریونین کونسل بھڈانہ کی معروف شخصیت اورسابقہ چیئرمین حاجی حفیظ الرحمن ٹیپونے اخباری نمائندوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ کروناوائرس کے خلاف ہم تمام لوگ نہ صرف آگاہی مہم بلکہ ہرسطح کے لوگوںکی معاونت کیلیئے سرگرم عمل ہیں،لیکن تبلیغی جماعت والوںکے خلاف اٹھائے جانے والے کسی اقدام کی کوئی حمائت نہیںکی جاسکتی۔
کروناکی آڑمیںتبلیغی جماعت پر پابندیاں برداشت نہیں،حفیظ الرحمن ٹیپو
Apr 03, 2020