کرونا کیخلاف احتیاطی تدابیراختیار کرنا وقت کی ضرورت ہے،ٹھیکیدار ملک سلیم

Apr 03, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاکی معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدارحاجی ملک محمدسلیم آف ڈھوک نادرنے کروناوائرس کے خلاف احتیاطی تدابیرکی پرزورحمائت کرتے ہوئے کہاکہ لوگوںکی بھرپوراحتیاط کی وجہ سے کروناوائرس کے پھیلاوپرکافی حدتک قابوپانے میںکامیابی حاصل ہوچکی ہے،ٹھیکیدارسلیم نے تمام طبقات کی خدمات اورکردارکوسراہتے ہوئے پاک فوج،پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس،اورمحکمہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز،لیڈی ڈاکٹرز،اورپیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگرتمام معاونین کے کردارکوشاندارالفاظ میںخراج تحسین پیش کیا،اورکہاکہ موجودہ مشکل کے لمحات میںہماری پاک فوج کااورپولیس کامحکمہ صحت کے ساتھ ساتھ ایساشانداراورکامیاب خدمت بھراکردارسامنے آیاہے،کہ ہم اپنے اداروںکے افسران اورماتحت سٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،دریںاثناء بزرگ مسلم لیگی راجہ اورنگزیب عباسی نے پاک فوج سمیت دیگرتمام سماجی اداروںجن میںملک کی مختلف سیاسی جماعتوںکے کارکنان بھی شامل ہیں،کے قومی جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اورپولیس کوخصوصی طورپر’’سیلوٹ‘‘کیاہے۔

مزیدخبریں