ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2423 ہو گئی، 35 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 423 ہو گئی ہے جبکہ 35 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 761 افراد متاثر جبکہ 11 جاں بحق ہو گئے ہیں۔
صوبہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 920 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے متاثرہ کیسز کی تعداد 62 ہے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 311 میں سے 9 افراد جاں بحق ہوئےجبکہ بلوچستان میں متاثرہ 169 میں سے 1 فرد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 191افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 جاں بحق ہو گئے جبکہ آزاد کشمیر میں متاثرہ کیسز کی تعداد 9 ہے۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 53 ہزار 201 افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 10لاکھ 15 ہزار 675افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار  اموات ہوئیں۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 95 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 6 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 34 تک جا پہنچی ہے۔ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 107 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کے معاملے پر صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے گھمبیر ہے۔ صوبے میں اب تک 922 کنفرم کیس ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد 9 جبکہ 6 مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے جہاں 761 کنفرم کیس ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 276، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 187، اسلام آباد میں 62 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا۔ ڈی جی خان سے 213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 142 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں 199، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 53، جہلم 28، اٹک، ایک، گوجرانوالہ 14، گجرات 90، منڈی بہاء الدین 14، حافظ آباد 5، نارروال میں 2، سیالکوٹ ایک، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3، بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ ایک اور ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق کورونا وائرس سے لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا۔ ڈی جی خان سے 213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 142 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں 199، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 53، جہلم 28، اٹک، ایک، گوجرانوالہ 14، گجرات 90، منڈی بہاء الدین 14، حافظ آباد 5، نارروال میں 2، سیالکوٹ ایک، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3، بہاولنگر 3، بہاولپور 1، لودھراں 2، لیہ ایک اور ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہناہے کہ،،کورونا کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس مرض کے باعث مرنے والے افراد کیلئے جاں بحق یا شہید کا لفظ استعمال کیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے مساجد کو کمیونٹی سینٹر قرار دینے اور عوام سے گھروں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی درخواست کی۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے درخواست کی کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہونی چاہیے۔ احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں لیکن خوف اور ڈر کا پہلو نہیں ہونا چاہیے۔

پشاور کی رہائشی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انتظامیہ نے کوتوالی محلہ ہدیٰ کو سیل کر دیا ہے۔ علاقے میں وائرس پھیلنے کے پیش نظر محلہ کو کورڈن آف کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی، ڈی سی پشاور اور وزیراعلیٰ کے مشیر ارباب شہزاد نے متعلقہ علاقے کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں کوتوالی محلہ ہدیٰ کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاق میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی ظفر مرزا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے پیش نظر کثیر الضابطہ ریسرچ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ مختلف شعبوں کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرکے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔ ان سفارشات کی روشنی میں کمیٹی مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کر سکے گی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ موجودہ صورتحال میں درست اور حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ درست ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی حالات اور واقعات کے مطابق بہترین اقدامات اٹھائے جا سکیں گے۔ پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں، ہر فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے ہائیڈروکسی کلوروئین اور ایزیتھرو مائی سین دوائیاں فائدہ مند ثابت ہونے لگی ہیں۔ مریضوں کو ان ادویات کا پانچ دن کا کورس مکمل کرایا گیا، اب تک اٹھارہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ملیریا کیلئے استعمال ہونے والی دو دوائیوں ہائیڈروکسی کلوروئین اور ایزیتھرو مائی سین کو کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کرنے کے کامیاب نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

متاثرہ مریضوں کو ہائیڈروکسی کلوروئین پہلے روز دو گولیاں صبح اور دو شام دی گئیں جبکہ باقی چار دن ایک گولی صبح اور ایک شام دی جا رہی ہے۔

کورونا ایڈوائزری گروپ کے کوچیئرپرسن اسد اسلم نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلے کی سوزش، بیکٹریا، جلد کے انفیکشن، آنکھ اور کان کے انفیکشن کے لئے استعمال ہونے والی ایزیتھرومائی سین ایک گولی صبح اور شام پانچ دن کا کورس مکمل کروایا جاتا ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں یہ ادویات استعمال کروا کر مریضوں کو صحت یاب کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر اسد کا مزید کہنا تھا نجی معالج بھی یہ دو ادویات اپنے کورونا کے مریضوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ دوا اپنے معالج کے مشورہ کے بغیر کھانے سے سائیڈ ایفیکٹ بھی کر سکتی ہے، اس لئے ڈاکٹر کی مشاورت کے بغیر اسے استعمال نہ کیا جائے۔

پروفیسر اسد اسلم نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو دو ادویات کا پانچ دن کا کورس مکمل کرایا گیا، اب تک اٹھارہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان مریضوں میں میو ہسپتال کے 8، پی کے ایل آئی کے 4 اور پنجاب کے دیگر اضلاع سے 5 مریض صحتیاب ہوئے۔

وفاق وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سے تین دنوں میں پاکستان کی کورونا ٹیسٹنگ کٹ دستیاب ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نسٹ یونیورسٹی نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس، ڈرون سپرے اور وینٹی لیٹرز کے نمونے تیار کر لیے ہیں۔ چند ہفتوں میں ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ پاکستان جلد وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ بھی کرے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور تیارہ کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز، سینیٹائزرز اور کورونا ڈرون سپرے کے نمونوں کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے یہ نوید بھی سنائی کہ پاکستان بہت جلد وینٹر لیٹرز ایکسپورٹ بھی کرے گا۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پندرہ اپریل تک کورونا کے مریضوں کی تعداد دیکھنے کے بعد لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

کرونا وائرس کا شکار ہوئے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے صحت یاب ہو کر پلازمہ چلڈرن ہسپتال کو عطیہ کر دیا ہے۔ اس سے مہلک وائرس کا شکار دیگر مریضوں کا علاج کیا جا سکے گا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس تاریخ کا حصہ بن جائے گا لیکن اس کے لیے ہمت اور ارادہ ضروری ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خون کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریض حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے نوجوان مریض جن کی عمریں 18 سے 50 سال درمیان ہیں وہ اپنا پلازمہ عطیہ کرکے دیگر مریضوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن