پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رحجان،11 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج چوتھے روز بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30782 پر تھا اور ابتدائی گھنٹے میں11 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس31,817.10 پر پہنچ گیا تھا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس613 پوائنٹس کے اضافے سے31,395 پرٹریڈ کر رہا تھا اور92,705,736 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,014,528,272 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کا اختتام 1277 پوائنٹس  کے اضافے پر پر ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29505 پر تھا اور اختتام  پر 30 ہزار 782 رہا۔ بدھ کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29231 پر تھا اور اختتام  29 ہزار505 پر ہوا۔

ای پیپر دی نیشن