جزوی بحالی کے بعد پہلی پرواز بیرون ملک روانہ

Apr 03, 2020 | 15:01

ویب ڈیسک

پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی جزوی بحالی کے بعد پہلی پرواز بیرون ملک روانہ ہوگئی ہے۔سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق پی کے سات سو تراسی کراچی سے ٹورونٹو روانہ ہوئی،اس موقع پر ٹورنٹو جانے والے پاکستانی مسافروں نے حکومت اور پی آئی اے کو خراج تحسین کیا۔سی اے اے کے مطابق کراچی اور لاہور ایئرپورٹ بند ہونے کے باعث واپس آنے والی پرواز اسلام آباد لینڈ کرے گی،واپس آنے والے افراد کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر مکمل کورونا ٹیسٹ ہوگا،ایئرپورٹ پر موجود ہیلتھ کاؤنٹر سے تصدیق کے بعد مشتبہ مسافر کو قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں