ملک میں مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد 2458 تک پہنچ گئی

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 74 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دوہزار چار سو اٹھاون تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس مرض کی وباء پھوٹنے سے اب تک 37 افراد جاں بحق اور 126 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کی کل تعداد928 ہے، سندھ میں 783، خیبرپختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169، اسلام آباد میں 68،گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں9ے۔

ای پیپر دی نیشن