موجودہ بگڑتے اور سنگین حالات میں بھی بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل میں مصروف ہے. برسٹر مجید ترمبو اور پروفیسر نذیر شال

Apr 03, 2020 | 19:27

ویب ڈیسک

برسلز (نما ئندہ خصوصی)بین الاقوامی تنظیم آرگنائزیشن آف کشمیر کولیشن ( او کے سی) کے مستقل نماہندگان برسٹر مجید ترمبو اور پروفیسر نذیر شال نے مقبوضہ کشمیر میں میں بھرتی ظالمانہ قوانین کی شدید مذمت کرتے ہو ۓ کہا ہے کہ جب دنیا کرونا جیسی خطرناک اور موذی بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے تو بھارتی حکومت اپنے خطرناک اور مزموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کھیل کھیل رہی ہے, موجودہ بگڑتے اور سنگین حالات میں بھی بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل میں مصروف ہے ,مقبوضہ کشمیر میں حکومت ہند نے نئے قوانین جاری کرتے ہوۓ جموں کشمیر کو جہاں بھارت کا حصہ بنانے کی کوشش کی وہاں آبادیاتی تبدیلی کا ایک بڑا ڈرامہ کر رہا ہے جبکہ دنیا بھر میں آرٹیکل اے 35 کو منسوخ کرنے کے لیے دنیا بھر میں مذمت کی گئی لیکن بھارت کی مودی حکومت اپنے مزموم ارادوں سے باز نہ آئی جو مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کے لیے نوکریوں اور رہائش کے سخت قوانین بنا کر ہندوؤں کو آسان شرائط پر نوکریاں اور کالونیاں آباد کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جس کی بین الاقوامی تنظیم او کے سی شدید مذمت کرتی ہے, مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جہاں نو آبادیاتی نظام بنانا اور کشمیریوں کے حقوق غضب کرنا اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے, بھارتی حکومت نے 1947 کے بعد سے دیرینہ مسلے کو حل کرنے کے حق میں نہیں ہے اور بدستور ان قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ بھارت نے بذات خود کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا اعتراف کر رکھا ہے. او کے سی کے راہنماؤں نے کہا کہ 13 اگست 1947 کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں پاکستان اور بھارت اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کی صوابدید کے مطابق حق آزادی دیا جاۓ گا لیکن مکار بھارت 70 سال سے کشمیریوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے اور اپنی مکاری سے دنیا کے ساتھ اپنے جمہوری ملک ہونے کا ڈرامہ کر رہا ہے . برسٹر ترمبو اور پروفیسر شال نے کہا کہ بھارت کی نو آبادیاتی چال اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے سمیت کشمیریوں کے ساتھ ملازمت میں اور نوکریوں کے حصول میں دشواریاں پیدا کرنے کے قوانین کو بین اقوامی سطح پر اٹھایا جاۓ گا تاکہ عالمی طاقتیں بھارت کے خلاف نوٹس لے سکیں, بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے.

مزیدخبریں