اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے18 مارچ2021کے فیصلہ کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔مذکورہ فیصلہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بارز ایسوی ایشن سے انصاف میں تاخیر کے عوامل اور جلد انصاف کے حوالے سے تجاویز طلب کی تھیں جن کیلئے ہائیکورٹ بار نے ڈاکٹر غلام محمد کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کمیٹی کے لیے شرائط وضوابط وضع کردئیے گئے، کمیٹی سفارشات اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کو پیش کریگی، شکایات اور تجاویز کے لیے بارز روم میں باکس رکھے جائیں گے،کمیٹی بارز کے ارکان سمیت سائلین کیسز میں درپیش مسائل کے ازالے کے لئے تجاویز دیگی۔