اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے صحت سہولت کارڈ کا نظام لانے کی منظوری دیدی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ اسلام آباد کے تمام شہریوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے تحریر کیا کہ حکومت اسلام آباد کے تمام مقیم شہریوں کے لئے صحت سہولت کارڈ کا نظام لانے گی۔ خیبر پختون خوا پہلا صوبہ تھا جس نے صحت کارڈ کی سہولت کا اعلان کیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی صحت کارڈ کا نظام نافذ ہو گا۔
وزیر اعظم نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے صحت سہولت کارڈ کا نظام لانے کی منظوری دیدی ، اسد عمر
Apr 03, 2021