پیرسید مرید کاظم اسلام اور پاکستان کے وفادارتھے:پیر عبدالخالق القادری

Apr 03, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر مرکزی جماعت اہل سنت ونائب صدر مسلم لیگ فنکشنل پیر عبدالخالق القادری اور ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت عالمی مبلغ اسلام پیر سید عرفان مشہدی نے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی جماعت اہل سنت کے پیر سید مرید کاظم شاہ بخاری کی خدمات اور خصوصاً ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ صاحب اسلام اور پاکستان وفادار تھے قائد اہل مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کے وفادار ساتھی تھے۔ پاکستان میں قادیانی فتنے کے سد باب کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے۔کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا۔ رسول اکرم ؐکی ذات با برکات سے آپ کو والہانہ محبت تھی۔ ناموس رسالت واہل بیت وصحابہ کے حوالے سے آپ ایک مثبت اور واضح مؤقف رکھتے تھے۔آپ کی وفات سے ہم ایک بزرگ رہنما اور وفادار ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات مرکزی جماعت اہل سنت سید احسان گیلانی نے کہا کہ سید مرید کاظم شاہ صاحب مجاہد ختم نبوت تھے آپ کی دینی وملی خدمات قابل تحسین ہیں۔ آپ رحلت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔

مزیدخبریں