جی الیون حادثہ کیس ، کشمالہ طارق کے بیٹے کی2لاکھ روپے مچلکوںکے عوض عبوری ضمانت منظور 

Apr 03, 2021

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے جی الیون حادثہ کیس میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان کی 8 اپریل تک2لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔ازلان خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیشن کورٹ سے 10لاکھ روپے مچلکوں کے حکم کیخلاف درخواست دائر کی تھی پندرہ دن میں ضمانتی مچلکے جمع نہ ہونے پر سیشن کورٹ سے ملنے والی ضمانت منسوخ ہوچکی ضمانت ہی منسوخ ہوگئی تو ایک ملین کے مچلکوں کا حکم غیر موثر ہوگیا، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ورثاء سے معافی نامہ ہوچکا ہیزخمی ہونے والے مدعی نے بھی معاف کردیا ہے یاد رہے کہ کشمالہ طارق کی گاڑیوں سے حادثے سے نوجوان شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں