پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 1.3   فیصد تک بڑھنے کی توقع : عالمی بنک 

Apr 03, 2021

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بنک نے کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو جون 2021 کے اختتام تک  1.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جولائی اور اگست 2020 کے دوران کم بارشوں اور ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو متاثر ہوئی ہے۔ مزید برآں عالمی بنک نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی شرح نمو رواں مالی سال کے اختتام تک 1.3 فیصد بڑھنے کی توقع ہے تاہم اس میں بتدریج اضافہ کے ساتھ آئندہ مالی سال 22-2021 کے خاتمہ تک 2.2 فیصد سے بڑھنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں