لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میںچیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔سینیٹر سراج الحق اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔دونوں رہنمائوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔معروف مذہبی رہنما علامہ مفتی بد رالزمان قادری نے بھی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی اورشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ملاقات میںناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور،علامہ میر آصف اکبر،جواد حامد راجہ زاہد محمود و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔دریں اثناء سینیٹر کامل علی آغا، صوبائی وزرا سید صمصام علی بخاری،چوہدری ظہیر الدین،محسن لغاری،پیر سعید الحسن شاہ،یاسر ہمایوں سرفراز، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر مذہبی، سیاسی، سماجی رہنمائوں کی جانب سے بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔